ایک نیوز: پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیامعاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا ۔
پنجاب حکومت اور تحریک کے مابین معاہدہ پا گیا پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کے دوران ریلیوں ،سکیورٹی اور قانونی معاملات کے ٹی او آرز طےتحریک انصاف ورانٹس کی تکمیل ،سرچ ورانٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔
پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے
پی ٹی آئی 14اور 15مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی تحریک انصاف اتوار کی بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔
تحریک انصاف ریلی نکالنے سے کم از کم پانچ دن پہلے آگاہ کرے گی۔ عمران خان کی سکیورٹی کے لیے بنائی گی گائیڈ لائن پر عمل ہوگاتحریک انصاف سکیورٹی کے لیے متعلق حکام کو درخواست دے گی ۔
سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کے لیے فوکل پرسن شبلی فراز ہونگے معاہدے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا