رائے ونڈ ، ڈکیتی کی ناکام کوشش، ڈرائیور کے ہاتھوں ڈاکو قتل

 رائے ونڈ ، ڈکیتی کی ناکام کوشش، ڈرائیور کے ہاتھوں ڈاکو قتل

ایک نیوز: لاہور،  رائے ونڈ میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے ڈاکو کو قتل کر دیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق 55 سالہ ریاست نے 3 ساتھیوں سے ملکر گن پوائنٹ پر ٹریکٹر ٹرالی چھین کر ڈرائیور کو باندھ دیا ۔ ڈرائیور کی گرا خود کھل گئی اس نے ریاست سے ہی پستول چھین کر اسے گولیاں مار دیں ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ فیروزوالہ میں کوٹ پنڈی داس ڈکیت گینگ کا سرغنہ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ڈاکو ایک گھر میں واردات کر رہے تھے کہ گھر والوں نے شور مچایا  جس کے بعد گاؤں والے اکٹھے ہو گئے اور ڈاکوؤں کو گھیر لیا تھا۔

جس کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گاؤں والو نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔  پکڑنے جانے والے ڈاکو زاہد نے اپنے فرار ساتھیوں کے نام شاہد اور نمبردار بتائے تھے۔ پکڑے جانے والے ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کو عوام نے درگت بنا کر پولیس تھانہ فیکٹری ائریا کے حوالے کر دیا تھا۔