ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اوپر نو نئی ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاہور اور پاکستان میں جو امن ہوا ہے اس میں لاہور ہائیکورٹ کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیر کو تحریک انصاف مینار پاکستان میں جلسہ کرے گی۔ عمران خان صاحب کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع فراہم کیا جائے جو پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے وہ تین ہزار نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کی ہے۔یہ چھ سے سات ہزار نامعلوم کارکنان پر ایف آئی آر درج کرنا چاہتے ہیں۔
اعظم نزیر تارڈ نے کہا ہے کہ مزاکرات ہونے چاہیئے اب ہم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے آفس میں بیٹھ رہے ہیں اور آپس میں معاملات طہ کرنے لگے ہیں۔