ایک نیوز: لاہور، نصیر آباد کےعلاقے فیروز پور روڈ پر 36 سالہ معیظ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ فرانزک اور پولیس ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ نصیر آباد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کےمعاملہ پرسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا نوٹس، ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے؛
سی سی پی او لاہور کا فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔