مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع

Mar 17, 2023 | 13:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پنجاب میں الیکشن کا معاملہ، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے  خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن جمع کرادی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے مجموعی طور پر 623 کا غزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا پہلا نمبر ہے  جبکہ ڈاکٹر مسرت جمشید چیمہ دوسرے اور بطول جنجوعہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ  فردوس رائے چوتھے شاہدہ ملک پانچویں نمبر ہیں۔ سیدہ زہرہ نقوی چھٹے اور بسمہ چوہدری ساتویں نمبر پر ہے۔ 

پنجاب میں الیکشن کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحات کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے 48 خواتین کے نام مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے ہیں۔جس میں عظمی زاہد بخاری، حنا پرویز بٹ، ثانیہ عاشق،بشری انجم بٹ، صبا صادق کے نام شامل ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے  ذکیہ خان،عشرت اشرف،مہوش سلطانہ،شمائلا رانا،عظمہ کاردار، کے نام بھی  شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں میں شازیہ عابد ،نتاشہ دولتانہ،مومنہ وحید عائشہ چوہدری شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے بھی خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ جمع کروا دی ہے۔  پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری لسٹ میں شازیہ عابد پہلے، نرگس فیض دوسرے، نتاشہ دولتانہ تیسرے نمبر پر لسٹ میں شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی منحرف ایم پی اے مومنہ وحید پیپلز پارٹی کی مخصوص نشست کی امیدوار بن گئی ہیں۔ عائشہ چوہدری ، روبینہ نزیر، لبنی طارق، نیلم جبار سمیت دیگر مخصوص نشستوں کی ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں۔ غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کے لیے بارسو جی، سارہ سمیوئل، نسیم محمود ،  دینا رام اور دیگر شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں