عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر

Mar 17, 2023 | 12:52 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔

عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی کے لیے بھی درخواست دائر کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کیلئے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے اور تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے۔

وکیل اظہر صدیق نے رجسٹرار آفس سے درخواستوں کو آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے جس کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں