زمان پارک میں پولیس حملہ میں گرفتار 45 پی ٹی آئی کارکنان عدالت پیش

Mar 17, 2023 | 12:49 PM

ایک نیوز: زمان پارک میں پولیس ریڈ کے دوران پولیس پارٹی پر تشدد کرنے ،جلاؤ گھیراؤ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی  کارکنان کو انسداد دہشت گردی  عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان سماعت  کی۔ تحریک انصاف کے 45 کارکنان کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ہے  ۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

ملزمان میں عمر فاروق، صدیق احمد٫ شاہد افضل، نعمان خان ، آفتاب حسین ,ولید الیاسطارق علی، سید فہر اعجاز ،عبد الوہاب،محمد کامران سمیت دیگر شامل ہیں۔ تھانہ ریس کورس میں ملزمان کیخلاف دھشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ ملزمان پر زمان پارک میں پولیس ریڈ کے دوران پولیس پارٹی پر تشدد کرنے ،جلاؤ گھیراؤ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں