ایک نیوز: اے این ایف نے لاہور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے 2 ملزمان کے پیٹ سے مجموعی طور پر 123 ہیروئین بھرے کیپسول برآمد کر لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کرنے میں سوات نے رہائشی ملزم اور کراچی کی رہائشی خاتون گرفتار کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل پردوں میں جزب شدہ آئس برآمد ہوئی ہےپارسل پردوں کا مجموعی وزن 8 کلو 450 گرام ہے۔
اے این ایف نے اسلام آباد پارک روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد کی ہے،ملزمان اسلام آباد کے پوش علاقے میں چرس سپلائی کرتے تھے ۔اے این ایف اور اے ایس ایف کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والےمُلزم سے 6 کلو 980 گرام لیکوئیڈ آئس برآمد کی ہے۔ برآمدشدہ آئس مختلف رنگوں والی بوتلوں سے لیکویڈ کی شکل میں برآمد ہوئی ہے جس میں صوابی کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔
لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بحرین جانے والے 2 ملزمان کے پیٹ سے مجموعی طور پر 145 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور میانوالی کے رہائشی ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ دوحہ جانے والی خاتون کے پیٹ سے 82 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں جس میں کوہاٹ کی رہائشی خاتون گرفتار کیا گیا ہےگرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔