سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم جماعت کے 11 افراد گرفتار

Mar 17, 2023 | 12:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع میں آپریشنز جاری رکھتے ہوئے  11مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے 55آپریشنز کے دوران56افراد کو مشکوک چیک کیا گیا ۔   دوران تفتیش  11کالعدم تحریک طالبان  کے مشتبہ افراد کو حراست میں  لیا گیا  ہے۔ حراست میں لیے گئے 11مشتبہ افراد میں نجیب اللہ عبدالسمیع ،فیض اللہ ،علی خان اور نیاز وغیرہ شامل ہیں ۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے ملزمان کیخلاف 7مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

رواں ہفتے میں بھی سی ٹی ڈی کی جانب سے795کومبنگ آپریشنز کیے گئے تھے  اور اس دوران 35939 افراد چیک کیا گیا تھا۔جن میں 161مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تھی۔  اس دوران 91مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔  حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے سٹکرز ،پملٹ اور نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں ۔ سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔ 

  سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم جماعتوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے  جس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشنز  کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد سے تفتیش جاری ہے۔حکام کےمطابق یہ ملزمان کراچی میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں اور  مشتبہ پائے جانے والوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے تاکہ ان کی مانیٹرنگ تیز کی جا سکے۔

مزیدخبریں