ایک نیوز : سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر اسٹیٹ بینک 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی اجازت سے مرکزی بینک نے یادگاری سکہ جاری کیا۔ یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاونٹر سے دسیتاب ہو گا۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں ایوان بالا کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤ س میں ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کے سنیٹرز نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی اجلاس کو بطور ہائوس اور کمیٹی آف دی ہول چلاتے رہے ۔ کمیٹی آف دی ہول کے موقع پر سابق سینیٹرزکی بڑی تعداد کو اپوزیشن بنچزکی سائیڈ پر بٹھایا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے تقاریر بھی کیں جبکہ تقریر کے بعد موجودہ اور سابق سینیٹرزکو میڈلز اورخصوصی شیلڈز بھی دی جاتی رہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر خصوصی اجلاس میں موجودہ و سابق سینیٹرزاور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا ےجا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ ہال چھوٹے پاکستان کی تصویر پیش کر رہا ہے ،یہ اجلاس پارلیمانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، نصف صدی سے حاصل کی گئی کامیابیوں کے عزم کا اظہار ہے ، پارلیمانی نظام کو فروغ دینے کی جدوجہد جاری و ساری رہے گی ۔