ایک نیوز: وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے معاملات کا سیاسی حل نکالنے کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ردعمل دیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل کا حل کریں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں اور جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2023
انہوں ںے لکھا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل کا حل کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے۔
انہوں ںے مزید لکھا کہ اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں اور جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں۔ عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی ایک ٹوئٹ میں مذاکرات کی حامی بھر چکے ہیں۔
پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔