وزیراعظم شہباز شریف اور مولانافضل الرحمان کی ملاقات، اندرونی کہانی

Mar 17, 2023 | 11:33 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران ملاقات نواز شریف سے بھی رابطہ کیا۔ جس میں آئندہ عام انتخابات الگ الگ پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع نے لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم تو برقرار رہے گی لیکن انتخابی اتحاد نہیں بنایا جائے گا۔ تاہم جے یوآئی اور ن لیگ جہاں ضروری ہوا۔ ایک دوسرے سے تعاون کرے گی۔ 

اس موقع پر مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں الگ الگ الیکشن لڑنے میں آزاد ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کے خلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے عمران خان پر سیاسی دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کا درس دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال عمران نیازی نے بگاڑی۔ پولیس صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کےلیے گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور فضل الرحمان نے مہنگائی میں کمی پر پھر اصرار کردیا۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عام انتخابات میں جانے سے قبل عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں غریبوں کےلیے آٹا مفت کردیا باقی صوبوں سے بھی بات کی۔ 

مزیدخبریں