ایک نیوز: سیکنڈری سکول سالانہ امتحان دسویں جماعت 2023 مورخہ یکم اپریل سے شروع ہو گا ۔
رپورٹ کے مطابق بورڈ کے امتحان کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چیرمین ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا کہناہے کہ بوٹی مافیا کو کچلنے کیلئے ٹیمیں تشکیل کر دی گئی ہیں ۔امتحانی عملہ بغیر خوف کے اپنے فرائض سرانجام دے۔ امتحانی عملے کو بورڈ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون حاصل ہو گا۔
امتحان کے انعقاد کو ہرحال میں صاف اور شفاف بنایا جائے گا ۔ سالانہ امتحان میں 233862 امیدوار شرکت کریں گے اور بورڈ کی حدود میں 868 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔پہلہ سالانہ امتحان دینے والوں میں 126398 لڑکیاں اور 107464 لڑکے شامل ہیں۔ طلباء کو رول نمبر سلیپس جاری کر دی گئی ۔ ریگولر امیدواران اپنے اداروں جبکہ پرائیویٹ امیدواران بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comسے ڈون لوڈ کر سکتے ہیں ۔