عمران خان کا اپنے خلاف درج تمام مقدمات کی معلومات کیلئے عدالت سے رجوع

Mar 17, 2023 | 11:10 AM

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی معلومات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کی وساطت سے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ منگوانے تک پولیس کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکا جائے اور گرفتاری کو ہائیکورٹ کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں