ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے پنجاب کے صوبائی عام انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دیں پنجاب کے36 اضلاع کے 297 حلقوں میں 7 ہزار566 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 623 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ اقلیتوں کی نشست کے لئے 170 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پنجاب میں لاہور کی 30 نشستوں کے لئے 1070 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کے 14 نشستوں پر انتخابات کےلئے 993 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ 499 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عام انتخاب کے لیے جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 8422 امیدواروں نے کا غزات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
پی پی7 کہوٹہ میں 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور پی پی8 میں کلرسیداں سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.پی پی9 سے 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں .پی پی10 میں 39 امیدواروں اور پی پی11 میں 32امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں . پی پی 12 میں 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اسی طرح پی پی13 میں 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
پی پی14 میں31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پی پی15 میں 38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پی پی 16 میں 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.پی پی17 سے 31 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.پی پی 18 سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.پی پی 19 میں 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.پی پی 20 میں 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
تمام سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی لسٹ دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ جن امیدواران کے نام ترجیحی لسٹ میں موجود ہیں صرف ان کی سکروٹنی ہو گی۔ مخصوص نشستوں کی سکروٹنی 18تا 22مارچ تک مکمل کی جائیگی۔ جن امیدواران کے نام ترجیحی لسٹ میں شامل نہیں ان کے کاغذات مسترد تصور کئے جائیں گے۔مخصوص نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب بطورریٹرننگ آفیسرذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔