گھریلو جھگڑے پر بیوی کے ہاتھوں صحافی قتل

Mar 17, 2023 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں صحافی رانا عمران کو قتل کر دیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گھریلو جھگڑا ودیگر مسائل عرصہ دراز سے چل رہے تھے جس کی وجہ سے صحافی کو قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران کو ریشمی کپڑا سے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ صحافی رانا عمران اسلم  کو اس کی بیوی اور سالہ نے مل کر قتل کیا  ہے۔ رانا عمران کی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکے سالہ فرار ہو گیا  ہے۔ 

واضح رہے کہ

 بھلوال کے علاقے الفضل ٹاون میں خاوند نے بیٹے کیساتھ مل کر بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔ محمد فیاض اور اس کے بیٹوں احمد رضا، حسین رضاکی گھریلو تنازعہ پر لڑائی ہو ئی تھی جس پر مشتعل ہو کر خاوند محمد فیاض اور بیٹے احمد رضا نے روبینہ بی بی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔مرحومہ چار بیٹیوں اور تین بیٹیوں کی والدہ تھی جن میں سےدو بیٹیاں شادی شدہ جبکہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں نابالغ تھا۔

مزیدخبریں