ایک نیوز: لاہور کے علاقہ باغبانپورہ پورہ میں قتل کی واردات پیش آئی جس میں ملزمان نے پرانی رنجش پر قتل کردیا۔
لرپورٹ کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقتول خالد مجید برگر کے سٹال پر موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پرانی رنجش پر فائرنگ کی مقتول پارٹی نے 2014میں ملزمان کا والد قتل کیا تھا ۔
واضح رہے کہ میاں چنوں ،تھانہ صدر کی حدود موسیٰ ورک میں پرانی دشمنی پر پیشی سے واپس جاتے دو سگے بھائی ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئےتھے۔ پولیس کا کہناتھا کہ جاں بحق افراد پیشی سے واپس جارہے تھےکہ دونوں بھائیوں کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولین کے بھائی نے ایک سال قبل ملزمان کے ایک فرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔ فائرنگ کرکے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی, ایس ایچ او اور پولیس نفری پہنچ گئی تھی۔