انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی

Mar 17, 2023 | 10:28 AM

ایک نیوز: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا تھا ۔ تاہم اب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 71پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر281روپے 71 پیسے پر بند ہوا ۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کی سطح پرمستحکم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی تھی۔انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے کےاتراث روپے پر پڑھنا شروع ہو رہے ہیں، حکومت کی طرف سے دی جانے والی یقینی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

مزیدخبریں