فواد چودھری کی ایف آئی اے طلبی: عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

Mar 17, 2023 | 10:23 AM

ایک نیوز: فواد چودھری کی ایف آئی اے طلبی کیس میں نئی پیشرفت، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقوں کو نوٹسز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کے ایف آئی اے کی طلبی کےنوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نےوفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے  اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو فواد چوہدری  کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔عدالت نےسماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

معاشی تباہی کے بعد اسحاق ڈار ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں: فواد چودھری

دوسری جانب لاہور میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے سربراہان کی کمزوری ریاست کی کمزوری ہے۔ پاکستان میں آج بہت بڑا انتشار سر اٹھا چکا ہے۔ آئی ایم ایف سے اگر ہمیں پیسے نہیں ملتے تو یقینا ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار پر ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کا گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے۔ عمران خان توکہتے ہیں وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ 

مزیدخبریں