ایک نیوز: پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن جاری ہے لیکن پہلے سیزن سے لے کر اب تک سب سے زیادہ میچز جیتنے کا اعزاز کونسی ٹیم کے پاس ہے؟
رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی نے اب تک پی ایس ایل میں 50 میچز جیت کر سب سے زیادہ مچز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے تمام آٹھ سیزن میں 92 میچز کھیل کر 50 جیتے ہیں، ایک میچ سپر اوور جبکہ 49 میچز براہ راست مقابلے کے ذریعے جیتے۔پشاور زلمی تمام ایڈیشن کا پلے آف کھیلنے والی واحد ٹیم ہے جبکہ پشاور زلمی کی کامیابیوں کا اب تک کا تناسب 54.39 فیصد ہے۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز ہارنے کا ریکارڈ کراچی کنگز کا ہے، کراچی کنگز کو 85 میں سے 50 میچز میں شکست ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنسی خیز مقابلے میں شکست دے کر پی ایس ایل میں 50 ویں جیت اپنے نام کی تھی۔