ایک نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بابر اعظم نے کیریئر کی 245 ویں اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیےہیں۔ بابر اعظم سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 249 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 271، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 273 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 35 واں رن لے کر 9 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز کا سفر صرف 27 اننگز میں مکمل کیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
تیز ترین 8 ہزار رنز اور تیز ترین 6 ہزار رنز کی فہرست میں بابر کا دوسرا نمبر تھا۔بابر نے ایک ہزار رنز 36، دو ہزار 70، تین ہزار 92، چار ہزار 115 جبکہ پانچ ہزار رنز 145 اننگز میں مکمل کیے تھے۔پاکستانی کپتان نے 6 ہزار رنز کا سنگ میل 165، سات ہزار 187 اور آٹھ ہزار رنز 218 اننگز میں مکمل کیے ہیں۔
It's quite the achievement to be placed above Chris Gayle on any T20 list ???? pic.twitter.com/BJlak87bC1
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 17, 2023