ڈیجیٹل مردم شماری پرسندھ حکومت کے تحفظات برقرار

Mar 17, 2023 | 08:08 AM

ایک نیوز:ڈیجیٹل مردم شماری اور سندھ حکومت کے تحفظات کے موضوع پر ملٹی پارٹیز کانفرنس آج کراچی میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی میزبانی میں ہوگی۔ جس میں شرکت کیلئےصوبے کی مختلف جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے ملٹی پارٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے 18مارچ کے جلسے کی تیاریوں کے باعث شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں