امریکا میں بالی ووڈاداکار کلہاڑی کے وارسے زخمی 

Mar 17, 2023 | 06:26 AM

ایک نیوز:امریکا میں بالی ووڈاداکارکونامعلوم شخص نے کلہاڑی کے وارسے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 2008 میں بالی ووڈفلم جودھا اکبر میں ریتھیک روشن کے ہمراہ اداکاری کرنے والے اداکار امن دھالیوال پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ  کیلیفورنیا میں جم میں ورزش کررہے تھے۔
واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکار جم میں موجود ہیں وہیں نیلے رنگ کی ہوڈی میں ایک شخص نے پانی مانگتے ہوئے امن دھالیوال پر بظاہر چھوٹی کلہاڑی سے حملہ کیا۔
حملے کےصورت میں اداکار زخمی ہوگئے تاہم جیسے ہی ملزم کا دھیان بھٹکا امن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کلہاڑی چھین کر اس شخص کو نیچے گرادیا۔ جس کے بعد وہاں موجود دیگر افراد نے ملزم کو زمین پر لٹا کر پکڑ لیا۔


دوسری جانب زخمی ہونے کی صورت میں امن دھالیوال کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ امن دھالیوال بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم جودھا اکبر میں راجکمار رتن سنگھ کے کردار کیلئےجانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی ٹی وی شوز کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

مزیدخبریں