اداکار شکیل صدیقی کابھارتی شہریت کی پیشکش سے انکارکاانکشاف

Mar 17, 2023 | 05:19 AM

ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نےبھارتی شہریت کی پیشکش سے انکارکاانکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارشکیل صدیقی کو انڈسٹری کا حصہ بنے کئی سال ہوچکے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی خوب نام کمایا ہے۔ اداکارنے کئی سالوں تک ہندوستان میں کام کیا اور سرحد پار بھی انکے لاکھوں مداح ہیں۔ وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے دیگر بڑے ستاروں کے ساتھ پرفارم کر چکے ہیں۔
شکیل صدیقی کاکہناہے کہ جو شخص اپنی ماں کی عزت نہیں کرتا وہ آپ کی بھی عزت نہیں کرے گا۔وہ ہندوستانیوں کا احترام کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام چاہتے ہیں۔
کامیڈین کا مزیدکہناہے کہ میری رائے میں شہریت کا حصول کوئی غلط بات بھی نہیں ہے کیونکہ بہت سے پاکستانی امریکی شہریت بھی لیتے ہیں۔

مزیدخبریں