عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی ملاقات

عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی ملاقات
کیپشن: Former Chief Minister Pervaiz Elahi's meeting with Imran Khan

ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کےسیاسی ،قانونی اورعدالتی معاملات پربات چیت ہوئی ہے۔اوردونوں رہنمائوں نے پولیس کے زمان پارک میں کئے گئے ظالمانہ آپریشن کی مذمت کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت لندن پلان کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یانااہلی چاہتی ہے۔مجھے اپنے کارکنوں پرفخرہے۔وہ ظلم کے ہرہتھکنڈے کامقابلہ کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزیدکہناہے کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہےاور انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کاکہناہے کہ زمان پارک کاآپریشن مریم نوازکی خواہش پر کیاجارہاہے۔انتخابات ملتوی کرانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انتخابات ہوکررہےگئے۔ الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔
مرکزی صدرپی ٹی آئی کا مزید کہناہے کہ آئینی اورقانونی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔نگران پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی کٹھ پتلی ہے۔انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔