کینیڈا:ایڈمنٹن میں فائرنگ،2پولیس اہلکارہلاک

کینیڈا:ایڈمنٹن میں فائرنگ،2پولیس اہلکارہلاک
کیپشن: Canada: Shooting in Edmonton, 2 police officers killed

ایک نیوز:کینیڈاکے شہرایڈمنٹن میں فائرنگ سے2پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق گھریلوجھگڑے کی شکایت پردونوں پولیس اہلکارمقامی اپارٹمنٹ گئے تھے۔ اپارٹمنٹ میں پہنچنے پر مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
کینیڈاپولیس چیف کاکہناہے کہ اپارٹمنٹ میں موجود مدد کی کال کرنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔