کولمبیا: کوئلہ کان میں دھماکا،گیارہ افرادہلاک

کولمیبیا: کوئلہ کان میں دھمکا،گیارہ افرادہلاک
کیپشن: Colombia: 11 killed in coal mine explosion

ایک نیوز: کولمبیا میں کوئلہ  کان میں دھمکاہونے سے گیارہ افرادہلاک اوردس سے زائدلاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبین صدر گستاوو پیٹرو کا ٹوئٹ میں واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ ہم پھنسے ہوئے لوگوں کو زندہ نکالنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
گورنر نکولس کا کہنا تھا کہ واقعہ کنڈنمار میں کوئلہ کان میں رونما ہوا جہاں کام کے دوران زبردست دھماکا ہوا۔ واقعہ کان میں گیس بھرنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے وقت تیس مزدور 900 میٹر گہری کان میں کام کرنے میں مصروف تھے ۔ان میں سے سات مزدور خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کان میں پھنسے دس مزدوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔