مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے جو ہر شخص کو حاصل ہے، امریکی وزیر خارجہ

 مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے جو ہر شخص کو حاصل ہے، امریکی وزیر خارجہ
کیپشن: Religious freedom is a basic human right that everyone has, the US Secretary of State

ایک نیوز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کاکہناہے کہ مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے جو ہر شخص کو حاصل ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلامو فوبیا کے عالمی دن کی مناسبت سے امریکی وزیرِ خارجہ  انٹونی بلنکن کاکہناہےکہ مذہبی عقائد اور نظریات کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت کو امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ہراساں، گرفتار اور قتل تک کیا جاتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ کامزیدکہناہے کہ کئی ممالک میں مسلمانوںکو اپنے مذہب پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں ہراساں، گرفتار اور قتل تک کیا جاتا ہے۔ ہر فرد کو انفرادی یا اجتماعی طور پر عوامی یا نجی طور پر،عبادت،عمل اور تعلیمات میں ان عقائد کو ظاہر کرنے کی آزادی بھی حاصل ہے۔