چین سے مزید ڈالرز پاکستان کو مل گئے 

چین سے مزید ڈالرز پاکستان کو مل گئے 
کیپشن: Pakistan got more dollars from China

ایک نیوز : وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کومزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئےدستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فام ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ میںاسحاق ڈار کا کہناتھا کہ چین کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
رہنمامسلم لیگ(ن) کا مزید کہنا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی۔ پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔
اسحاق ڈارکاکہناتھا کہ قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔