ایک نیوز :عمران خان کی حفاظت کیلئے زمان پارک میں موجود صوفی محمد کے قریبی دوست اقبال خان کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق صوفی محمد کےقریبی دوست اقبال خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں 2022سے تحریک انصاف کا ورکر ہوں ،میں عمران خان کی کال پر زمان پارک پہنچاتھا، میرا تحریک انصاف کے علاوہ کسی جماعت سے تعلق نہیں۔
ذرائع کے مطابق اقبال خان تین دن زمان پارک میں موجود رہے ، اقبال خان ماضی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب رہے ہیں۔
2010 میں انہیں گرفتار کیا گیا ، 12 سال جیل میں رہے ، 2022 میں رہا کردیے گئے پھر سوات میں چیئرمین کا الیکشن بھی لڑا اور پھر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔
زمان پارک میں موجود صوفی محمد کے قریبی دوست اقبال خان کا بڑا بیان
Mar 17, 2023 | 00:29 AM