رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد دین کی جانب راغب ہو گئی تھیں ۔ رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید لکھنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے اور انہوں نے 15پارے مکمل کرنے کے بعد 16واں پارہ لکھنا شروع کر دیا ہے ۔
رابی پیرزادہ قرآنی آیات کی خطاطی کے ساتھ ساتھ مصوری بھی کر رہی ہیں جبکہ اپنے نام سے کئی مصنوعات کے برانڈز بھی متعارف کرائے ہیں جن کی زیادہ تر آمدنی فلاحی کاموں کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔