ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا۔ جوانوں اور افسران کے ہمراہ نماز عید بھی ادا کی۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے لائن آف کنٹرول آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی اور جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف نے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا فوجی دستوں سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔
سپہ سالار کا کہناتھا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ایسے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔
پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔