ویب ڈیسک: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے عید پر کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی عیدی کا اعلان کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید الاضحی کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد کامران ٹیسوری نے ملک و قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔
گورنر سندھ کا مران ٹیسوری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مشکل حالت میں قوم سفر کر ہے ہیں ایس آئی ایف سے کے تحت ملک میں بہتری آنے والی ہے آج میں پاکستانیوں کو عید مبارک دیتا ہوں آج تمام ممالک پاکستان کی مدد کیلئے ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں۔
پاکستاں ترقی کی طرف گامزن ہوگا ،ایس آئی ایف سی آرمی چیف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ تمام ممالک اس ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں گے ۔ جن لوگوں نے سرحدوں پر شہادت حاصل کی انکو سلام پیش کر تا ہوں۔
گورنر سندھ کی جانب سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کرایہ داروں کو سولر پینل مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے عید کے بعد قابل نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتیں دلوانے کے لیے جاب پورٹل بنانے کا وعدہ بھی کیا۔گورنر سندھ کی جانب سے سٹریٹ کرائم کے شکار افراد کے ورثا میں قربانی کے بکرے اور ضرورت مندوں میں آج 20 ہزار راشن بیگ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔