ہمیں کشکول پھیلانے کے بجائے اپنے کندھوں پر آگے بڑھنا ہوگا،خورشید شاہ  

 ہمیں کشکول پھیلانے کے بجائے اپنے کندھوں پر آگے بڑھنا ہوگا،خورشید شاہ  
کیپشن: We have to move forward on our own shoulders instead of spreading Kushkul, Khursheed Shah

ایک نیوز:رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکبادپیش کی ہے۔ 

ضلع سکھر میں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے عیدالاضحیٰ کی نماز اپنی رہائش گاہ پر ادا کی ۔ 

نماز ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، دعا گو ہیں ملک کیلئے عالم اسلام کیلئے ہم وہ فیصلے کریں جس سے امت مسلمہ آگے بڑھے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کروں گا ملک کے خاطر مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں۔  ہم سب کو سوچنا چاہئے کہ ہمارا اصل ٹارگٹ کیا ہے،پاکستان مظبوط ہو مستحکم ہو۔ ہم دنیا سے بہت آگے تھے مگر آج مجبور اور مظلوم ہیں،پاکستان وہ ملک تھا جو دنیا کی عالم اسلام کی مدد کرتا تھا۔ آج ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ ہم دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اگر ہم اتحاد سے چلیں گے تو ہمارے ملک میں بہت کچھ ہے۔  

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں کشکول پھیلانے کے بجائے اپنے کندھوں پر آگے بڑھنا چاہئے، کوئی بھی احتجاج ڈس ایبیلیٹی کی طرف لیکر جاتا ہے، ہماری اکانومی زراعت پر چلتی ہے،زراعت مستحکم ہوگی تو پاکستان مستحکم ہوگا، ۔سڑکوں  پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا ہمیں پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کرنا چاہئے ہے۔