صدر مملکت کی عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد 

صدر مملکت کی عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد 
کیپشن: President's greetings to the nation on the occasion of Eid-ul-Adha

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری  نےاپنے پیغام میں  کہا ہے کہ عید الاضحی کا یہ بابرکت موقع عالم اسلام اور پاکستان کیلئے رحمتیں اور خوشیاں لائے۔ 

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا عیدالاضحیٰ ہمیں دو پیغمبروں حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے، آزمائش میں ثابت قدم رہنا اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔  

 عیدالاضحیٰ پر ہمیں اخوت،ایثار اور اخلاص سے ضرورت مندوں کی مدد کا اعادہ کرنا چاہیے۔  قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ 

 اللہ تعالیٰ امت مسلمہ بالخصوص پاکستان پر اپنی برکتیں او ررحمتیں نازل فرمائے۔آمین