ایک نیوز:خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آ ئی ایس پی آر کے مطابق خیبر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔