شاہد خاقان عباسی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سےمستعفیٰ

Jun 17, 2023 | 23:05 PM

ایک نیوز :آذر بائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر ایل این جی خریدنے پر اختلاف پر شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق  شاہد خاقان عباسی کی سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی۔شاہد خاقان کا موقف تھا کہ آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستانی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔وزارت پیٹرولیم نے شاہد خاقان کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیاتھا ۔

مزیدخبریں