درست وقت میں شادی کرناچاہتی ہوں،اداکارہ کنگنا رناوت 

Jun 17, 2023 | 22:16 PM

ایک نیوز : بالی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت کاکہنا ہے کہ شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتی ہوں لیکن یہ تب ہوگا جب درست وقت آئے گا۔
 بالی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت  کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ ہر چیز کیلئے ایک خاص وقت ہوتا ہے اور اگر میری زندگی میں بھی وہ وقت آنا ہوگا تو آجائے گا۔چاہتی ہوں کہ میرے بھی بچے ہوں، میں خود کو پانچ سال بعد ایک ماں اور ایک بیوی کے روپ میں دیکھتی ہوں۔
 انٹرویو میں کنگنا رناوت سے پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ اپنی اصل زندگی میں بھی ٹام بوائیش اور جھگڑالو ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ بلکل بھی ایسا نہیں ہے، میں اپنی اصل زندگی میں کسے ماروں گی؟ اور تم جیسے لوگ جو ایسی افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ہی کی وجہ سےمیری شادی نہیں ہو رہی۔

مزیدخبریں