اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں کے قیام کو چیلنج کر دیا

Jun 17, 2023 | 19:52 PM

ایک نیوز :رہنما پیپلزپارٹی اور وکیل رہنما اعتزازاحسن  نے سپریم کورٹ میں  فوجی عدالتوں کے قیام کو چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف درخواست  لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے توسط سے دائرکی گئی۔

اعتزازاحسن کا درخواست میں کہنا تھا کہ سویلینز کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی نہیں ہو سکتی۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے خلاف مقدمات نہ چلانے  کےمتعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں ۔آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کا قیام ممکن نہیں۔اے پی ایس سانحہ کے بعد محدود مدت کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں تھیں جن کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

اعتزازاحسن کادرخواست میں مزید کہنا تھاکہ 9مئی کے ذمہ داروں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ۔9مئی کے واقعات روکنے کیلئے پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران سے کارروائی نہ کرنے سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے قیام کو کألعدم قرار دے۔عدالت فوری طور پر کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے سے روکنے کا حکم دے ۔

مزیدخبریں