ایک نیوز :رہنما پیپلزپارٹی اور وکیل رہنما اعتزازاحسن نے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام کو چیلنج کر دیا۔
Media Talk: Aitzaz Ahsan Slams PDM govt, aggressive speech outside supreme court
— AIK News News (@pnnnewspk) June 17, 2023
For Live Updates: https://t.co/jZmyxssRkn #AIK NewsNews #AIK News @pmln_org @PTIofficial#PTI #PMLN #AitzazAhsan pic.twitter.com/TegZdpwlcs
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف درخواست لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے توسط سے دائرکی گئی۔
اعتزازاحسن کا درخواست میں کہنا تھا کہ سویلینز کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی نہیں ہو سکتی۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے خلاف مقدمات نہ چلانے کےمتعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں ۔آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتوں کا قیام ممکن نہیں۔اے پی ایس سانحہ کے بعد محدود مدت کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں تھیں جن کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
اعتزازاحسن کادرخواست میں مزید کہنا تھاکہ 9مئی کے ذمہ داروں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ۔9مئی کے واقعات روکنے کیلئے پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران سے کارروائی نہ کرنے سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے قیام کو کألعدم قرار دے۔عدالت فوری طور پر کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے سے روکنے کا حکم دے ۔