ایک نیوز : مسافر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں، چوری ہو جانے پر ریلوے ذمہ دار نہیں بھارتی سپریم کورٹ نےفیصلہ سنا دیا ۔سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ اس مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے سنایا جس میں ریلوے کو چوری کے لیے ایک لاکھ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ریلوے کو ریلیف دیتے ہوئے اہم فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت اگر آپ کا کوئی سامان یا پیسہ چوری ہوتا ہے تو آپ اس کا ذمہ دار ریلوے کو نہیں ٹھہرا سکتے، بلکہ آپ کو اپنے پیسے اور سامان کا خود خیال رکھنا ہوگا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرین میں سفر کے دوران اگر کسی مسافر کے پیسے چوری ہوتے ہیں، تو اسے ریلوے کی خدمات میں کوتاہی نہیں سمجھا جا سکتا۔‘‘ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ضلع، ریاستی اور قومی صارف فورم کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس میں ریلوے کو ایک لاکھ روپے ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔
س وکرم ناتھ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ کے مطابق اگر ٹرین میں کوئی سامان چوری ہو رہا ہے تو اسے کسی بھی طرح ریلوے کی خدمات میں کوتاہی نہیں سمجھا جا سکتا۔ اگر مسافر اپنے سامان کا خود خیال نہیں رکھ سکتا تو ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں سمجھ پا رہے کہ جب مسافر اپنے سامان کی حفاظت نہیں کر پا رہے تو پھر چوری کی صورت میں ریلوے کی خدمات میں کوتاہی کیسے ہو سکتی ہے؟
خیال رہے کہ تاجر سریندر بھولا 27 اپریل 2005 کو کاشی وشوناتھ ایکسپریس سے نئی دہلی جا رہے تھے۔ اس دوران ان کے پاس ایک لاکھ روپے تھے۔ جب وہ 28 اپریل کو نیند سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ ان کی پینٹ پر کٹ لگا ہوا ہے اور ان کے ایک لاکھ روپے چوری ہو گئے ہیں۔