''گل ودھ گئی''ندیم افضل کاپیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کامشورہ 

''گل ودھ گئی''ندیم افضل کاپیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کامشورہ 
کیپشن: "Gul Vadh Gayi" Nadeem Afzal co-applies to the alliance with PTI

ایک نیوز : پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کامشورہ  دیدیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کانجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا ہے کہمحسن نقوی بےبس ہیں،تگڑےوزیراعلیٰ نہیں، پنجاب میں بیوروکریسی کی زیادہ چل رہی ہے اور یہ ساری ن لیگ کی ہے، ساری بیورو کریسی کو ہدایات ہیں کہ صرف ن لیگ کے کام کرنے ہیں، اس وقت وفاقی حکومت اورپنجاب کی بیوروکریسی کا گٹھ جوڑ ہے۔

ندیم افضل چن کاکہنا ہے کہ  والدپرکوئی مقدمہ نہ تھا،سیاست چھوڑےبھی15سال ہوگئے، پولیس والے میرےبھائی کا پوچھ رہےتھے پھر والدصاحب کو لےگئے، شاید اس کی ایک وجہ پی پی کی میٹنگ میں پی ٹی آئی سے اتحاد کی بات کرنا تھی۔ میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں، سیاست چھوڑ دوں، جمہوریت،رول آف لا اورلوگوں کے لیے کچھ کرنہیں پا رہا۔

  پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کامزید کہنا تھا کہ  میں نےپارٹی میٹنگ میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد کا پنجاب میں زیادہ فائدہ ہوگا، اب توہربات ریکارڈہوجاتی ہے، اس لئے میری یہ بات بھی حکومت تک پہنچی ہوگی۔میرا تو پیپلزپارٹی کی قیادت کو یہی مشورہ ہے عوام کےساتھ کھڑے ہوں۔

ندیم افضل چن کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کی میٹنگ میں اکثریت نے اکتوبر میں الیکشن کےحق میں رائےدی، پیپلزپارٹی تو وقت پر انتخابات چاہتی ہے لیکن دوسری اتحادی جماعتیں الیکشنز نہیں چاہتیں۔اس وقت پنجاب میں اینٹی نوازووٹ بہت زیادہ ہے، پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی میں سے جس کا امیدوار اچھا ہوا وہ اینٹی نواز ووٹ لے گا۔

   پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن  کامزید کہنا تھاکہ استحکام پارٹی میں اکثریت وہ ہیں جنکی عوام میں وقعت نہیں، کابینہ میں جب شہزاد اکبر کےخلاف بولا تو یہ سارے میرے خلاف ہوگئے، جو آج استحکام کے ساتھ ہیں وہ اسوقت عدم استحکام کے ساتھ تھے۔میں نے 3 سال پہلے تحریک انصاف چھوڑ دی لیکن ابھی ہوتا تو نہ چھوڑتا، جس طرح پی ٹی آئی لیڈرزبھاگ رہےہیں میں نہ بھاگتا۔

ندیم افضل چن کاکہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے ساتھ ان کی عمر اور بیماری کےحساب سے ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔