ایک نیوز : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو روز کے اضافے کے بعد آج 1700 روپے کی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1700روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 1458 روپے کمی سے ایک لاکھ 90 ہزار 72 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 1958 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز ملک سونے کی قیمت 1700 روپے بڑھی تھی۔
چند روز قبل وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جو لوگ سونے اور ڈالر میں کاروبار کر رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ سونے اور ڈالر کے کاروبار سے انہیں فائدہ نہیں ہو گا۔