کلرکہار ،موٹروے پر بس کوحادثہ،12مسافرجاں بحق،22زخمی

کلرکہار موٹروے پر بس کوحادثہ،10مسافرجاں بحق،15زخمی
کیپشن: Bus accident on Kalkarhar Motorway, 10 passengers killed, 15 injured

ایک نیوز :اسلام آباد سے لاہور آنیوالی بس  کلرکہار کے قریب موٹروےپربریک فیل ہونے پر الٹ گئی،12مسافرجاں بحق،22 زخمی ہوگئے۔7کی حالت تشویشناک ہے۔


ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے کلر کہار کے پاس بریک فیل ہونے سے حادثہ پیش آیا ۔بریک فیل ہونے کے بعد بس فٹ پاتھ کراس کرکے دوسری طرف الٹ گئی۔اسلام آباد سے لاہور آنیوالی بس میں 32 مسافر سوار تھے ۔

پولیس کے مطابق  مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراماسنٹرکلرکہارمنتقل کردیاگیا۔