اتحادی ہمت پکڑیں،میدان میں آئیں،پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے،بلاول بھٹو

ہمت پکڑیں ،پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے،بلاول بھٹو
کیپشن: Take courage, People's Party is ready for elections, Bilawal Bhutto

ایک نیوز :وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ اتحادیوں کو پیغام ہے ہمت پکڑیں میدان میں آئیں مقابلہ کریں۔پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے۔الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا سوات میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کوبتایا ہے کہ بجٹ میں پیپلزپارٹی کی ان پٹ کم ہے۔پیپلزپارٹی نے اپنی کمیٹی وزیراعظم کے پاس بھیجی تھی ۔بجٹ پڑھ رہا تھا تو حیران ہوا وفاق نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز نہیں رکھے۔وزیراعظم سیلاب متاثرین کی حالت خود دیکھ چکے ہیں۔یہ ممکن نہیں وزیراعظم کچھ بات کریں اور بجٹ میں کچھ اور ہو۔وزیراعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں۔وزیراعظم کی ٹیم کے کچھ لوگ وعدے پورے کرنے سے روک رہے ہیں

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مناسب فنڈ نہیں رکھے، وفاقی بجٹ میں پیپلزپارٹی کی کم تجاویز شامل کی گئیں۔ ن لیگ چاہتی ہے پیپلزپارٹی بجٹ پرووٹ ڈالے تو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز رکھے جائیں۔اسحاق ڈار بجٹ پرہمارے تحفظات دور کریں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا  کہنا تھا کہ 4سال وفاق میں ا یک حکومت مسلط رہی۔پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کیلئے حکومت میں اسپیس نہیں تھا۔پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت کا رویہ غیرسنجیدہ تھا ۔ڈاکٹرحیدر علی سے 4سال نہ گالی سنی نہ انہوں نے شور مچایا۔ گالیاں دینے والے وزیر بن جاتے تھے۔ایک شخص نے پاکستان میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھی ہے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ سوات میں دہشت گردی مسلط کی گئی تھی عوام نے بہادری سے مقابلہ کیا۔سوات کیلئے صرف ایک خاتون بینظیر نے آواز بلند کی۔ شہید بینظیر بھٹو ان دہشت گردوں سے کبھی نہیں ڈریں۔شہید بینظیر بھٹو ا ن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی تھیں۔جو عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے تھے ان کا مقابلہ کیا 
فوج اور پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردوں کو شکست دی۔جس سلیکٹڈ کو مسلط کیاتھا اس نے جاتے جاتے دہشت گردوں کو یہاں آباد کروایا۔ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔پیپلزپارٹی سوات کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔تمام دہشت گردوں کو پیغام ہے ،ہتھیار چھوڑو۔ہمیں ایک بار پھر آپریشن کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔امن کیلئے کسی دہشت گرد کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔سیاسی دہشت گردی کا جواب نہیں دیں گے تو بڑھتی رہے گی ۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔9مئی واقعات میں ملوث افراد کو پیغام ہے آپ کو نہیں معاف کرسکتے۔ملوث لوگوں کو عبرت ناک سزادیں گے۔ان لوگوں کو معاف کردیتا تو ملک میں رول آف لانہیں چل سکے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جو کٹھ پتلی ،سلیکٹڈ تھے ان کو عدم اعتماد سے نکالاگیا۔ایک نیب کیس،ایک رات جیل میں گزارنے کے باعث انہوں نے اعلان جنگ کیا
سازش کے تحت کارکنوں سے فوجی تنصیبات پرحملے کروائے گئے۔انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا تو ملک کا نقصان ہوگا۔وہ جو کپتان تھا روزگار چھینتا تھا ۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بیروزگاری سے ہے۔ پاکستان کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل ہم نہیں نکال سکتے ۔بزرگوں کو بہت دیکھا ہے اب نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے۔ پاکستان کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل ہم نہیں نکال سکتے ۔ہم سے پہلے ملک میں بزرگ وزیرخارجہ رہے
14ماہ میں نوجوان وزیر خارجہ نے وہ کرکے دکھایا جو بزرگ وزیرخارجہ نہیں کر سکے۔بزرگوں کو دکھائیں گے جب نوجوان کو موقع ملتا ہے تو کام کرکے دکھاتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کبھی کہتا ہے امریکی سازش،کبھی کہتا ہے کوئی اور سازش۔کوئی سازش نہیں،دنیا آپ کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔