ایک نیوز: وزیر اعظم شہبازشریف نے یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے نے ریسکیو کیے گئے 13 پاکستانیوں کی شناخت کر لی ہے۔12 پاکستانیوکو یونان کے کوسٹ گارڈ نے بچایا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یونان میں پاکستانی سفارتخانہ یونانی حکام سے رابطہ میں ہے۔
My thoughts and prayers are with the bereaved families who lost their loved ones in the unfortunate ferry disaster in the Mediterranean Sea off the coast of Greece. Our Embassy in Athens has identified 12 Pakistanis rescued by Hellenic Coast Guard. The Embassy is in contact with…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 17, 2023
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی یونان کےساحل کےقریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنےکےحادثے کو یہ ایک اندوہناک واقع قرار دیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےاسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ لوگوں کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسا دے کر غیرقانونی راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کو سزا دی جائے۔