آئندہ قومی انتخابات پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا عکس 

آئندہ قومی انتخابات پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا عکس 
کیپشن: The reflection of local body elections in Karachi on the upcoming national elections

 ایک نیوز: کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کاکوئی پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی 80 کی دہائی میں جماعتِ اسلامی سے اتحاد کرکے ڈپٹی میئر بنا چکی ہے۔

 شہید بے نظیر بھٹو بھی اسی تاثر کا شکار تھیں کہ انہیں کراچی میں حمایت حاصل نہیں لیکن  جب انہیں پتہ چلا کہ 1970 میں بھی پیپلز پارٹی نے کراچی کی 17 میں سے نو نشستیں حاصل کی تھیں۔ تو وہ حیران رہ گئیں۔

سال 2018 کے عام انتخابات میں کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 نشستیں تھیں۔ اس کے علاوہ ملک کاتجارتی مرکز اور سب سے بڑا شہر ہونے کی وجہ سے قومی سیاست میں بھی اس کی اہمیت ہے۔

وہ مسائل جو پہلے قومی سیاست میں اہم ہوتے تھے۔ اب انہیں مقامی سیاست میں اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے آئندہ قومی انتخاب پر کراچی کے بلدیاتی انتخاب کا عکس نظر آئے گا۔