ایک نیوز: لبنان میں لیبیا کے مرحوم صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے ھنبیال قذافی کی صحت دو ہفتے بھوک ہڑتال کرنے کے نتیجے میں خراب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ھنبیال قذافی بیروت میں زیر حراست ہیں اور بغیر کسی مقدمہ کے اپنی گرفتاری کے خلاف انہوں نے دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔
چند روز قبل لیبیا کی صدارتی کونسل نے اس معاملہ کے حوالے سے وزیر انصاف حلیمہ البصیفی کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تمام لبنانی حکام اور عدالتوں کے سامنے قانونی پیروی کرنے کے لیے ایک دفاعی کمیٹی کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے۔
ھنبیال کو 2008 میں شیعہ عالم موسی الصدر کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ موسی الصدر کو طرابلس میں 1978 میں غائب کردیا گیا تھا۔
موسی الصدر کی گمشدگی کے معاملے میں قذافی کے بیٹے نے اپنی بے گناہی برقرار رکھی اور اس نے تحقیقات کے دوران بار بار کہا کہ اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں کیونکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچہ تھا اور اس کی گمشدگی کا علم صرف اس کے بڑے بھائی سیف الاسلام قذافی اور سابق وزیراعظم عبد السلام کو ہو سکتا ہے۔