ایک نیوز: یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سیالکوٹ کے ایک اور نوجوان کی شناخت ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں سیالکوٹ کے نواحی علاقہ چندڑ کا 5 بچوں کا باپ 27 سالہ کاشف بٹ بھی شامل ہے۔ کاشف بٹ کے والد مختار بٹ کا کہنا ہے کہ اسلم نامی ایجنٹ کو اٹلی بھیجنے کے لئے 23 لاکھ روپے ادا کئے تھے،ایجنٹ کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-17/news-1686998334-8973.mp4
کاشف بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ ہماری ایجنٹ سے لیگل طریقے سے ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی جانے کی بات ہو ئی تھی. ایجنٹ کے ساتھ ایف آئی اے کا ایک ملازم بھی اسکا پارٹنر ہے. کاشف بٹ کے والد کا کہنا ہےکہ میرے بیٹے کی میت کو جلد از جلد پاکستان لایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے.