ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت شہر یار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن درج مقدمے میں پولیس کی جانب سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہریار آفریدی کا فوٹو گرامیٹک اور وائس میچ کروانی ہے۔
شہریار آفریدی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی،انہوں نے کہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیا سے لی ہیں تو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی سہولت نہیں،انہوں نے فیملی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا بھی کی جس پر عدالت نے کمرہ عدالت میں اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی۔
بعد ازاں دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار آفریدی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔